پاکستان کے وزیر دفاع کا امریکہ پر طنز: جنگ کا مقصد آبنائے ہرمز کو کھولنے پر پہنچ گیا
پاکستان کے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف، جو کہ ایک معروف سیاسی شخصیت ہیں اور علاقے میں امریکہ کی پالیسیوں، خاص طور پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں امریکہ کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہیں، نے ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنگ کا اصل مقصد تبدیل ہو گیا ہے۔ پہلے ایران کے خلاف جنگ کا جو مقصد بیان کیا جا رہا تھا، اب وہ بدل کر آبنائے ہرمز کو کھولنے کی کوششوں پر مرکوز ہو گیا ہے ، ایک ایسا راستہ جو پہلے سے ہی کھلا ہوا تھا اور جس پر کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔
بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان کے اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امریکہ کی خارجہ پالیسی اور خاص طور پر ایران کے معاملے پر اس کے دوہرے معیار کو طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel