میانماری فوج کی ایک سرحدی چوکی نذر آتش کر دی گئی۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i385157-میانماری_فوج_کی_ایک_سرحدی_چوکی_نذر_آتش_کر_دی_گئی_ویڈیو
آئی آر آئی بی نیوز نے رویٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک مسلح گروہ نے کارِن نامی ایک سرحدی علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کر کے اسے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran

آئی آر آئی بی نیوز نے رویٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک مسلح گروہ نے کارِن نامی ایک سرحدی علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کر کے اسے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔

جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کے سربراہوں کے مذاکرات اور میانمار کے فوجی حکمرانوں کے ساتھ معاہدے طے پانے والے معاہدے کو چند روز بیت چکے ہیں تاہم مسلح گروہوں اور میانماری فوج کے درمیان تصادم جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے قریب میانمار کے مشرقی سرحدی علاقے میں مسلح گروہوں اور فوج کے مابین جھڑپیں جاری ہیں اور اس علاقے کے زیادہ تر حصے پر کارن مسلح گروہ کا قبضہ ہو چکا ہے۔

دریائے سالوین کے ساحل پر بسے گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ میانمار کے کارِن علاقے میں اس وقت شدید جھڑپیں جاری ہیں۔