امریکی بندرگاہ اوکلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
امریکی بندرگاہ پر فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کے نتیجے میں صیہونی بحری جہاز بندرگاہ سے دور جانے پر مجبور ہوگیا۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی حمایت و یکجہتی میں بندرگاہوں کی لیبر یونین کے مظاہرے کے باعث اسرائیل کی زیم کمپنی کا بحری جہاز اپنا سامان اوکلینڈ بندرگاہ پر نہیں اتارسکا ۔
درایں اثنا امریکہ کے این بی سی ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ تقریبا ایک ہزار مظاہرین نے اسرائیلی بحری جہاز کو بندرگاہ سے دور جانے پر مجبور کردیا۔ یہ صورت حال اس وقت پیش آئی جب امریکی بندرگاہوں کی لیبریونین کے افراد نے بھاری تعداد میں فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اس کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرنا شروع کردیا۔
اوکلینڈ ریاست کیلیفورنیا کا آٹھواں اور امریکہ کا چوالیسواں بڑا شہر ہے ۔