روسی ویکسین، اسپوتنک وی کی نویں کھیپ ایران پہنچ گئی
روسی کورونا ویکسین اسپوتنک وی کی نویں کھیپ ایران پہنچ گئی ہے۔
ایران کی نیم سرکاری فضائی کمپنی ماہان ایئر کا خصوصی طیارہ، روسی کورونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراک لے کر جمعرات کو ماسکو سے تہران پہنچ گیا ہے۔ روس کی جانب سے اب تک، کورونا ویکسین کی تقریبا دس لاکھ خوارکیں ایران کو فراہم کی جا چکی ہیں۔
تہران اور ماسکو کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت روس ایران کو تین کروڑ افراد کے لیے اسپتونک وی کورونا ویکسین کی چھے کروڑ خوراکیں فراہم کرے گا۔ایران اور روس نے ویکسین کی فراہمی کے علاوہ ، اسپوتنک وی کی ایران میں مشترکہ طور پر تیاری کے منصوبے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
دو ایرانی اور روسی کمپنیاں اس منصوبے پر کام کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ ایران میں بھی اسپوتنک وی کی پیداوار عنقریب شروع ہوجائے گی۔ ایران نے روس سے ابتدائی طور پر بیس لاکھ ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس کی پہلی کھیپ ایران کو رواں سال جنوری میں موصول ہوئی تھی۔