بیلجیم، اسکول کی عمارت کو حادثہ، کئی مزدور دبے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i388267-بیلجیم_اسکول_کی_عمارت_کو_حادثہ_کئی_مزدور_دبے
بیلجیم میں زيرتعمیر اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں 14 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہيں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۳:۳۰ Asia/Tehran
  • بیلجیم، اسکول کی عمارت کو حادثہ، کئی مزدور دبے

بیلجیم میں زيرتعمیر اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں 14 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہيں۔

بیلجیئم میں اسکول کی زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے ملبے تلے دب کر 5 مزدور ہلاک جب کہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے شہر انتورپن میں اسکول کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا، کہ اس دوران عمارت اچانک بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 14 مزدور عمارت کے ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے 5 لاشیں نکالی ہے جب کہ 9 افراد زخمی ہیں جن میں سے 3 افراد کی حالت نازک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ جلد بازی کی وجہ سے پیش آیا، اسکول کو کورونا وبا کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یکم ستمبر سے کھلنا تھا جس کے لیے مزدوروں پر عمارت کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے دباؤ تھا۔