چین کو ڈرانے اور دھمکانے کا وقت گذر گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i388847-چین_کو_ڈرانے_اور_دھمکانے_کا_وقت_گذر_گیا
چائینیز کمیونسٹ پارٹی کے سو سال مکمل ہونے پر بیجنگ کے تیانامن اسکوائر پر بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۱۶ Asia/Tehran
  • چین کو ڈرانے اور دھمکانے کا وقت گذر گیا

چائینیز کمیونسٹ پارٹی کے سو سال مکمل ہونے پر بیجنگ کے تیانامن اسکوائر پر بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

چین نے امریکہ کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ اب وہ دور نہیں رہا کہ کوئی چین کو للکارے۔

کمیونسٹ پارٹی کی سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کوڈرانے اور دھمکانے کا وقت گذر گیا اور اب چین شان وشوکت کے ساتھ نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

تقریب میں فوجی دستوں نے بھی پریڈٖ کی، جیٹ طیاروں کی گھن گرج نے ماحول کو گرما دیا۔ توپوں نے سلامی پیش کی۔

صد سالہ تقریب میں 70 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔