جرمنی، پلاسٹک کی بنی یوز اینڈ تھرو اشیاء کے استعمال پر پابندی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i389017-جرمنی_پلاسٹک_کی_بنی_یوز_اینڈ_تھرو_اشیاء_کے_استعمال_پر_پابندی
جرمنی میں پلاسٹک کی یوز اینڈ تھرو اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۵:۴۰ Asia/Tehran
  • جرمنی، پلاسٹک کی بنی یوز اینڈ تھرو اشیاء کے استعمال پر پابندی

جرمنی میں پلاسٹک کی یوز اینڈ تھرو اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جرمنی نے ہفتے کے روز سے پلاسٹک کے بنے ڈسپوزل یا یوز اینڈ تھرو برتنوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یورپ نے سمندروں کی حفاظت اور پلاسٹک سے ماحولیات کو ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے مقصد سےگزشتہ برس ستمبر میں پلاسٹک کی بنی یوز اینڈ تھرو اشیاء کا استعمال بند کرنے کے حوالے سے ایک قانون منظور کیا تھا جسے ہفتے کے روز سے جرمنی میں نافذ کر دیا گیا۔

یورپی کمیشن کے اعلان کے مطابق سمندر میں پھینکے جانے والے کوڑا کرکٹ کا ستر فیصد حصہ پلاسٹک کی بنی اشیاء پر مشتمل ہے۔