جرمنی میں سیلاب سے تباہی+ ویڈیو
Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
جرمنی میں سیلاب نے شدید تباہی مچا رکھی ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
گزشتہ نصف صدی میں اتنا شدید سیلاب یورپ کے اس خطے میں کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔
جرمنی کے مغربی حصے میں ایک اور ڈیم میں طغیانی کے باعث سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ پہلے سے جاری سیلاب کی صورت حال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 80 سے زائد ہوگئی، کئی سالوں بعد جرمنی میں اس طرح بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر ابھی تک رابطہ برقرار نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں موبائل فون نیٹ ورکس کو نقصان پہنچا ہے، جس کا مطلب یہ ہے دوست و احباب اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔