Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • صیہونی میڈیا کا دعوی، ایران کے لئے جاسوسی کرنے والے کو کیا گرفتار

صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ملازم کو ایران کا سفر کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک اسٹوڈینٹ کو غیر قانونی طریقے سے ایران کا دورہ کرنے اور ایران کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صیہونی اخبار اسرائیل ٹائمز نے گرفتار طالب علم کو وزارت خارجہ میں جاسوس قرار دیا اور دعوی کیا کہ وہ تقریبا 20 سال کا ہے اور اس دورے میں وہ ایران کی خفیہ ایجنسی کے رابطے میں تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے اہلکار گرفتار شخص سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔

یہ الزامات ایسی حالت میں عائد کئے جا رہے ہیں کہ جب گرفتار شخص کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ سیاحت کے لئے ایران گیا تھا اور یہ سفر خفیہ نہیں تھا اور اس بات سے اس کے دوست اور اس کے اہل خانہ آگاہ تھے۔

ٹیگس