اب صیہونی جرائم کا حساب لینے کا وقت آپہنچا ہے : اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کاؤنسل میں ایران کے نمائندے کا بیان
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کاؤنسل میں ایران کے نمائندے علی بحرینی نے کہا ہےکہ اب صیہونی حکومت کے جرائم کا عملی جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں ایران کے نمائندے نے صیہونی حکومت کے جرائم حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے غاصب حکومت کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کرنے کے لیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا یہ ساٹھواں اجلاس مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر میں ملوث کمپنیوں کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں علی بحرینی نے فلسطینی کمیشن آف انکوائری کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نسل کشی کی جا رہی ہے۔
ایران کے نمائندے نے نسل کشی کی روک تھام،صیہونی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے اور اس کی ہر قسم کی مدد سے باز رہنے کی ضرورت پر زور دیا، ساتھ ہی انہوں نے صیہونی جرائم میں بعض مغربی حکومتوں کے ملوث ہونے کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف فوری طور پر جامع پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
علی بحرینی نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اس نسل کشی کے خلاف انصاف کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے -