Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۰:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو بین الاقوامی ٹورنا منٹس سے نکالا جائے فیفا اور یو

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن، فیفا اور یورپی فٹبال یونین، یوفا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے نکالا جائے

سحرنیوز/دنیا: انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن، فیفا اور یورپی فٹبال یونین، یوفا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی رکنیت معطل کردی جائے  اور بین الاقوامی ٹورنا منٹس میں اس کو شریک نہ کیا جائے۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنس کالامارڈ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیم ایسی حالت میں ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچوں میں ناروے اور اٹلی  سے مقابلے  کی تیاری کررہی ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رکھی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے  مکمل نسلی تصفیے کے مقصد سے 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کو ختم کردیا، عام فلسطینی شہریوں پر بھکمری مسلط کی اور انہیں نقل مکانی پر مجبور کیا۔

 ایمنسٹی انٹر نیشنل کی سیکریٹری جنرل  نے کہا کہ غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام کا نشانہ بننے والوں میں 800 کھلاڑی اور اسپورٹس کلب نیز اداروں کے عہدیداران شامل ہیں۔

 ایگنیس کالا مارڈ نے کہا کہ ان حقائق کے پیش نظر یورپی فٹبال یونین، یوفا اور بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن، فیفا کو بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرنا اور یورپی نیز بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹس میں اسرائیلی  ٹیم کو شرکت کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔  

ٹیگس