Oct ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۰:۰۲ Asia/Tehran
  • الصمود بین الاقوامی  بحری کاروان آزادی نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا

غزہ جانے والے الصمود بین الاقوامی بحری کاروان آزادی نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی جہاز کاروان آزادی میں شامل جہازوں سے صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بین الاقوامی بحری کاروان آزادی نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی بحری جہاز اس کے نزدیک پہنچ گئے ہیں اور ڈرون طیارے علاقے پر پرواز کررہے ہیں۔

اس  رپورٹ کے مطابق الصمود بین الاقوامی کارروان آزادی نے اعلان کیا ہے کہ  ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور کاررواں میں شامل بحری جہازوں کے مسافرین نے لائف جیکٹ  پہن لی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  رڈار پر الصمود بین الاقوامی کاروان آزادی  سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر 20 جنگی بحری جہاز موجود ہیں اور کاروان آزادی میں شامل بحری جہازوں پر ڈرون طیارے پرواز کررہے ہیں۔

 اسرائیلی جنگی جہازوں نے الصمود بحری کاروان آزادی کو وارننگ دی ہے کہ غزہ کی جانب آگے بڑھنا خلاف ورزی شمار ہوگآ اورعلاقے میں داخل ہونے پر جہازوں کے مسافرین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔  

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی جہازوں نے کارواں میں شامل آلما بحری جہاز کو براہ راست وارننگ دی  جس کے جواب میں جہاز کے کیپٹن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کے باوجود اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔

 الجزیرہ کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جںگی بحری جہاز الصمود کارروان آزآدی کے سے صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر ہیں اور کارواں میں شامل جہاز خطرہ محسوس کرکے ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔

ٹیگس