Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کی حرکتیں ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں

امریکہ کے سن رسیدہ صدر اپنی بعض حرکتوں اور حافظے کی کمزوری کے باعث میڈیا کی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر جوبایڈن نے اپنے حافظے کی کمزوری ایک بار پھر اُس وقت دنیا پر عیاں کر دی جب انہوں نے پینسلوانیا کے ایک کارخانے کے دورے کے موقع پر کہا کہ میں تین وجوہات کی بنا پر صدارتی انتخابات میں شریک ہوا، مگر انہوں نے دو ہی کی طرف اشارہ کیا۔

بایڈن نے کہا کہ جب میں نے صدارتی انتخابات کے لئے نام نویسی کی تو اُس وقت میں نے تین دلیلوں کا ذکر کیا۔ ایک یہ کہ امریکی روح اور جذبہ صداقت و شرافت کو واپس پلٹایا جائے، اور دوسرے یہ کہ ملک کی بنیادوں کی تعمیر نو کی جائے یعنی ملک کے متوسط طبقے کے اُن لوگوں کی مدد جنہوں نے ملک کی تعمیر کی ہے اور اسکے بعد انہوں نے تیسری دلیل کا ذکر نہیں کیا۔

امریکی صدر جوبایڈن کے معمولات کے برخلاف بعض اقدامات اور انکے حافظے کی کمزوری گزشتہ مہینوں کے دوران کئی بار ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں آ چکی ہیں جس کے باعث اپوزیشن کو ان پر انگلی اٹھانے اور انکی ذہنی توانائیوں پر سوالیہ نشان لگانے کا خوب موقع مل گیا ہے۔

البتہ اس سے قبل بھی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عجیب و غریب اقدامات و بیانات اور انکی مضحکہ خیز حرکتوں کی فہرست بھی خاصی طویل و عریض رہی ہے۔

خیال رہے امریکی صدر جوباءڈن کی عمر اس وقت اٹھہتر برس بتائی جاتی ہے اور اس طرح وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سے تین سال بڑے ہیں۔

 

ٹیگس