مقبوضہ قدس میں بڑے پیمانے پر لگی آگ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i390788-مقبوضہ_قدس_میں_بڑے_پیمانے_پر_لگی_آگ
عبری زبان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ قدس میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۷ Asia/Tehran
  • مقبوضہ قدس میں بڑے پیمانے پر لگی آگ

عبری زبان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ قدس میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی آج کی رپورٹ کے مطابق آگ مقبوضہ قدس کے مغربی علاقے غفعات شاؤول میں لگی اور فائر فائٹر کی 5 ٹیمیں ابھی تک نہ فقط آگ کو بجھانے میں کامیاب نہیں ہوئیں بلکہ آگ مزید پھیل رہی ہے اور صیہونی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ قریبی علاقوں میں کارخانوں اور ایندھن کے ذخائر کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔

اس رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں یہ تیسری آتش سوزی ہے۔ اس سے قبل مقبوضہ قدس کے ایک جنگلی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔