Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں طیارہ تباہ 6 افراد ہلاک

امریکہ کے الاسکا میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

الاسکا پبلک میڈیا نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈی ہیوی لینڈ بیور طیارہ جمعرات کے روز تقریبا 19:20 بجے کوسٹ گارڈ کو ایمرجنسی سگنل بھیجنے کے بعد کیچیکن قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

نیوز چینل کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیم کے کارکن جائے حادثہ پر پہنچیے لیکن کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔

ابھی تک اس حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

امریکہ میں چھوٹے طیارے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس