امریکہ، کیلیفورنیا میں 1000 سے زائد رہائشی مکانات تباہ
Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔
فرانس 24 ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی تاریخ میں آتشزدگی کا یہ سب سے خوفناک اور بدترین واقعہ ہے جو گذشتہ ایک ماہ سے اس ریاست کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے۔
ڈیکسی نامی آتشزدگی میں اب تک ایک ہزار سے زائد رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں جبکہ سولہ سو دیگر رہائشی مکانات کو تباہی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیلیفورنیا کے آسمان میں بارہ کلو میٹر تک دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اس آتشزدگی کے نتیجے میں ریاست کیلیفورنیا کے آٹھ علاقوں سے بارہ ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔
آتش زدگی کے اس واقعے کی بنا پر پورے امریکہ کے ماحولیات پر خاصا اثر مرتب ہوا ہے جبکہ اور علاقوں میں بھی آتشزدگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔