امریکہ میں سیلاب، 22 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i391817-امریکہ_میں_سیلاب_22_افراد_ہلاک
امریکہ کی جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۴:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سیلاب، 22 افراد ہلاک

امریکہ کی جنوبی اور شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صرف ریاست ٹینیسی میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 40 لاپتا ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ کئی مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔