صیہونی وزیر اعظم کو اپنی حکومت گرنے کا خوف ستانے لگا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i393044-صیہونی_وزیر_اعظم_کو_اپنی_حکومت_گرنے_کا_خوف_ستانے_لگا
صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت بھی اپنی حکومت کے چار سال مکمل کرنے کی طرف سے مطمئن نہیں ہیں۔ چار سال تو بہت دور کی بات ہے، انہیں آنے والے کل کا بھروسہ نہیں ہے کہ کل انکی حکومت رہے گی یا نہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم کو اپنی حکومت گرنے کا خوف ستانے لگا

صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت بھی اپنی حکومت کے چار سال مکمل کرنے کی طرف سے مطمئن نہیں ہیں۔ چار سال تو بہت دور کی بات ہے، انہیں آنے والے کل کا بھروسہ نہیں ہے کہ کل انکی حکومت رہے گی یا نہیں۔

صیہونی وزیر اعظم نے عبری زبان کے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام بہت پیشرفت کر چکا ہے۔
بنت نے صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت سے انٹرویو میں اسرائیل میں کورونا، بحران، فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے گفتگو، غزہ کے خلاف جنگ، فلسطینیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت مختلف مسائل پر انٹرویو میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ انکی کابینہ چار سال باقی رہ پائے گی یا نہیں۔