Sep ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کیلئے انسانی بنیادوں پر چینی امداد

چین نے انسانی بنیادوں پر ہنگامی امدادی سامان کی ایک کھیپ افغانستان کو سونپ دی ہے ۔

چین کی طرف سے عطیہ کئے گئے امدادی سامان کی ایک کھیپ بدھ کی رات کابل بین الاقومی ہوائی اڈے پر پہنچی جہاں افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے ایک تقریب کے دوران اس سامان کو افغانستان کے پناہ گزین امور کے وزیر خلیل الرحمٰن کوسونپا ۔

اس دوران وانگ یو نے کہا کہ بہت سی مشکلات کے درمیان چین کم وقت میں افغانستان کے لیے انسانی بینادوں پرامدادی سامان کا انتظام کرنے میں کامیاب رہا ، جس میں کمبل ، سردیوں میں استعمال کئے جانے والے جیکٹس اور دیگرسامان شامل ہیں، جس کی افغانستان کے لوگوں کو فوری ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کو اشیائےخوردنی سمیت دیگرامدادی سامان فراہم کرتا رہے گا۔

ٹیگس