فرانس میں طیارہ تباہ، 2 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i393882-فرانس_میں_طیارہ_تباہ_2_افراد_ہلاک
فرانس میں طیارے کے حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۷ Asia/Tehran
  • فرانس میں طیارہ تباہ، 2 افراد ہلاک

فرانس میں طیارے کے حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

اسپوتنک  کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ڈروم میں ایک چھوٹا سنگل انجن والا طیارہ کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا  کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ البن کمیون میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔