جاپان، آتش فشاں پھوٹنے سے لوگوں میں خوف و ہراس۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i394926-جاپان_آتش_فشاں_پھوٹنے_سے_لوگوں_میں_خوف_و_ہراس_ویڈیو
جنوب مغربی جاپان میں واقع دنیا کے بڑے آتش فشانوں میں شمار ہونے والا ’’آسو‘‘ گزشتہ دنوں اچانک پھوٹ پڑا جس نے پہاڑ کے آس پاس موجود لوگوں میں خاصا خوف و اضطراب پیدا کر دیا جس کے باعث وہ علاقے سے فرار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس آتش فشاں کے پھوٹتے وقت پتھر اور لاوا تقریبا ساڑھے تین کلومیٹر کی اونچائی تک فضا میں اچھل کر زمین پر گرے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran