Nov ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کا قہر شدت اختیار کرگیا

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سات لاکھ اسی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کرنے والے عالمی ادارے ورلڈو میٹر کے مطابق ، امریکہ میں اب تک سات لاکھ اسی ہزار سات سو پچھتر افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد چار کروڑ ستتر لاکھ کے قریب پہنج گئی ہے۔ ورلڈو میٹر کے مطابق، کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں اور مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اب بھی دنیا میں سرفہرست ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں متعدی  امراض کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فوچی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مزید ابتر بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اور دواؤں نیز لازمی میڈیکل آلات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس