امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد چار کروڑ اسی لاکھ سے متجاوز
ورلڈو میٹر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر چار کروڑ اسّی لاکھ ہوگئی ہے۔
ورلڈو میٹر ویب سائٹ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد چار کروڑ اسی لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو چوراسی ہوگئی ہے جن میں سے سات لاکھ چوراسی ہزار سات سو اناسی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ امریکہ اس وقت کورونا میں مبتلا اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سب سے آگے ہے۔
امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے سربراہ آنٹونی فاؤچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے حالات، کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی بنا پرخراب ہیں۔ اس وقت امریکہ کی بعض ریاستوں کے اسپتالوں کو بیڈ اور میڈیکل عملے کی کمی کا سامنا ہے۔ کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے سبب مریضوں اور مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث اسپتالوں اور میڈیکل عملے پر دباؤ کافی بڑھ گیا ہے۔