Dec ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور روس عسکری و خلائی شعبوں میں تعاون کے لئے پر عزم

ہندوستان اور روس جلد ہی خلائی اور اسلحے کی خرید و فروخت کے سلسلے میں آپس میں متعدد معاہدے کرنے والے ہیں، یہ بات نئی دہلی میں تعینات روس کے سفیر نے کہی۔

تاس نیوز کے مطابق نکولای کوداشیف نے پیر کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے دورہ ہندوستان کے موقع پر دفاعی، اسلحہ جاتی اور خلائی شعبوں میں طرفین کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

روسی سفیر نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی تکنیکی و عسکری میدان میں نئی دہلی ماسکو کا مشترکہ تعاون جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین ۶ دسمبر کو ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ روس اور ہندوستان کے حکام بریکس، جی ۲۰ اور شانگھائی تعاون تنظیم میں مشترکہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

روس ہندوستان کو ایس ۴۰۰ میزائل سسٹم فروخت کر چکا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہوں کی آئندہ ملاقات میں ایڈونس پیشرفتہ میزائل سسٹم ایس پانچ سو کی خرید و فروخت کے بارے میں بھی مذاکرات کا امکان ہے۔

 

ٹیگس