Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ایشیز سیریز، انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔

ہوبارٹ میں ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک سو چھیالیس رن سے شکست دے کر کے سیریز چار صفر سے جیت لی۔اگرچہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرتے ہوئے، آسٹریلیا کےکھلاڑیوں پر اپنی دھاگ بٹھا دی اور صرف بارہ کے اسکور پر میزبان ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلن بھیج دیا تھا مگر ٹریس ہیڈ، مارنس لبوشین اور کیمرون گرین نے مل کر ٹیم کا اسکور تین سو تین تک پہنچادیا اور یوں سیریز برابر کرنے کا انگلینڈ کا خواب چکناچور ہوگیا۔

ٹریوس ہیڈ نے سنچری اسکور کی جبکہ گرین نے چوہتر اور لبوشین نے چوالیس رن بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک وُڈ اور اسٹیورٹ براڈ نے تین، تین جبکہ اولی رابنسن اور کرس ووکس نے دو، دو وکٹ لئے۔ ٹریوس ہیڈ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹیگس