اسپیس ایک‎ خلائی راکٹ کے چاند سے ٹکراؤ کا امکان
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i400206-اسپیس_ایک_خلائی_راکٹ_کے_چاند_سے_ٹکراؤ_کا_امکان
اسپیس ایکس کمپنی کا خلائی راکٹ جو سات سال قبل خلا میں چھوڑا گیا تھا چاند کے مدار میں آگیا ہے جس کے بعد چاند سے اسکے ٹکرانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • اسپیس ایک‎ خلائی راکٹ کے چاند سے ٹکراؤ کا امکان

اسپیس ایکس کمپنی کا خلائی راکٹ جو سات سال قبل خلا میں چھوڑا گیا تھا چاند کے مدار میں آگیا ہے جس کے بعد چاند سے اسکے ٹکرانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق فالکن پرو پیلرز نائن راکٹ نے دو ہزار پندرہ میں اپنے مشن کے دوران ایک موسمیاتی سیارچہ کو زمین کے مدار میں قرار دیا تھا مگر زمین سے زیادہ فاصلہ ہونے کی بنا پر اس میں واپسی کا ایندھن موجود نہیں تھا اور اس کی رفتار بھی ایسی نہیں تھی جو زمین اور چاند کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کو طے کرپاتا، اس لئے خلا میں معلق رہ گیا۔

سائنسدانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ راکٹ  چار مارچ تک چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا۔ یہ راکٹ جو تقریبا چار ٹن وزنی ہے دو اعشاریہ پانچ آٹھ کلو میٹر فی سکنڈ کی رفتار سے چاند کی سطح سے  ٹکرا سکتا ہے۔ اس خلائی راکٹ کے مدار میں آنے والی کچھ تبدیلی کی بنا پر اس بات کا دقیق اعلان نہیں کیا جاسکتا کہ وہ کس حصے سے ٹکرائے گا۔

سائنسداں عام طور سے خلائی راکٹوں  کو اس طریقے سے سیٹ کرتے ہیں کہ یا تو وہ زمین کے مدار سے نکل جاتے ہیں اور فاصلے کے ساتھ سورج کی سمت چلے جاتے ہیں اور یا پھر وہ زمین کے قریب پہنچ جاتے ہیں اور خلا میں ہی جل کر ختم ہو جاتے ہیں۔