ایران امریکی صدر اور قطر کے امیر کی ملاقات کا موضوع
قطر کے امیر نے امریکی صدر سے ملاقات کی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی صدر جو بایڈن سے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں گفتگو کی۔
جوبایڈن کی حکومت نے ایران پر سابق امریکی حکومت کی جانب سے سخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی کا واضح طور پر اعتراف کیا تاہم اس پالیسی کو جاری نہ رکھنے کیلئےابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ جوبایڈن حکومت کی جانب سے ٹرمپ کے دور حکومت میں ایران پر عائد پابندیوں کو ختم نہ کرنا، ویانا مذاکرات میں اہم اختلافی موضوع ہے۔
قطر کے امیرتمیم بن حمد آل ثانی اپنے دورہ امریکہ میں دوحه اور واشنگٹن کے باہمی روابط کے فروغ اور دو جانبہ مسائل کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن اوردیگر اعلی حکام سے گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے اصولی اور منطقی مؤقف پر قائم ہے اور امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔