یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی: پوتین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i402232-یوکرین_کے_ساتھ_مذاکرات_میں_کچھ_پیشرفت_ہوئی_پوتین
یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے تیسرے ہفتے کے بیچ، روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہونے کی بات کہی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۴:۲۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے تیسرے ہفتے کے بیچ، روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہونے کی بات کہی ہے۔

پوتین نے بیلاروس کے اپنے ہم منصب الیکزنڈر لوکاشنکو سے جمعہ کو آن لائن میٹنگ میں بنا تفصیل کے بس اتنا کہا: ”کچھ مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں، ہمارے مذاکرات کاروں نے ہمیں رپورٹ دی ہے۔“

پوتین نے کہا کہ مذاکرات تقریبا روز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لوکاشنکو کو مذاکرات کے بارے میں مطلع رکھنے کی بھی بات کہی۔

پوتین کے اس بیان سے ایک دن پہلے ترکی کے آنتالیا شہر میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے آمنے سامنے اجلاس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔