Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۰:۰۰ Asia/Tehran
  • سری لنکا، حالات مزید خراب، سوشل میڈیا پر بندش

سری لنکا میں حالات بدستور خراب ہوتے جا رہے ہیں اور انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر بندش نافذ کر دی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق  سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث مشتعل عوام نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

سری لنکا کو آزادی کے بعد سے بدترین بحران سے دوچار ہے اور ملک کو اس وقت مہنگائی اور بجلی کی قلت کے ساتھ ساتھ ایندھن، اشیائے خورونوش اور دیگر اہم اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مرکزی اپوزیشن اتحاد سماگی جانا بلویگیا نے سوشل میڈیا بندش کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو فیس بُک، ٹوئٹر، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی روکنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن اس بندش کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سری لنکا کے نجی چینلز کے مطابق انٹرنیٹ ریگولیٹر کے سربراہ نے پابندی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تاہم بعد میں انٹرنیٹ کی بندش کا یہ فیصلہ منسوخ کردیا گیا کیونکہ انسانی حقوق کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزارت دفاع کو ملک میں سینسرشپ اور انٹرنیٹ جیسے اقدامات کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

اتوار کو بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سوشل میڈیا کی بندش کی وجہ سے منتظمین نے احتجاج کامنصوبہ منسوخ کر دیا۔

 

ٹیگس