Apr ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran
  •  پارٹی گیٹ اسکینڈل، برطانوی وزیر اعظم  پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا

پارٹی گیٹ اسکینڈل میں ملوث وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ڈاؤننگ اسٹریٹ میں کورونا وائرس کی خلاف ورزی پر لارڈ ڈیوڈ وولفسن، جسٹس منسٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ پارٹی گیٹ اسکینڈل میں ملوث وزیر اعظم بورس جانسن اور چانسلر پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دوران سرکاری رہائش گاہ میں ایک تقریب منعقد کرنے پر بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق بورس جانسن برطانیہ کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں قانون توڑنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

ٹیگس