برطانیہ: بے گھر ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ
برطانیہ میں ایک سال میں بے گھر بچوں کی تعداد میں 7 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/دنیا: برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک سال کے دوران سڑکوں پر سونے والے بے گھر بچوں کی تعداد میں 7 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیریٹی سینٹر پوائنٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب نوجوانوں کی بڑی تعداد کے بےگھر ہونے کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2025 کے درمیان 16سے 24 سال کی عمر کے تقریباً 1 لاکھ 24 ہزار کے قریب بے گھر افراد کا ریکارڈ مرتب کیا گیا جو گزشتہ بارہ ماہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ سابقہ ریکارڈ کے مطابق یہ تعداد 1 لاکھ 17ہزار کے قریب تھی۔
اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں چھوٹے بچوں کے بعض ایسے خاندانوں کا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں گاڑیوں میں سونا پڑ رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ادھر شمالی آئرلینڈ میں بھی نوجوانوں کے بے گھر ہونے کی شرح میں اضافہ ہونے کی خبر ہے۔