ایران کے خلاف امریکی جنگ، اسپین نے پھر مخالفت کی
اسپین کے وزیرِ خارجہ نے ایک بار پھر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا بڑا حصہ اس جنگ کے خلاف ہے۔
سحرنیوز/دنیا:رپورٹس کے مطابق اسپین نے اپنی سرزمین پر موجود فوجی اڈوں اور تنصیبات کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ وہ اسپین کے ساتھ تمام اقتصادی تعلقات ختم کر دیں گے۔
اسپین کے وزیرِ خارجہ خوسے مانوئل بارس نے کہا کہ انہیں تنہائی کا یہ احساس نیا نہیں۔
ان کے بقول، فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے وقت بھی ایسا ہی ماحول تھا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسپین اکیلا نہیں ہے اور ان کی حکومت کا مؤقف ملک کی اکثریتی عوام اور عالمی برادری کے بڑے حصے کی رائے کی عکاسی کرتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel