امریکہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار خلا میں بھیج رہا ہے، روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i404464-امریکہ_عام_تباہی_پھیلانے_والے_ہتھیار_خلا_میں_بھیج_رہا_ہے_روس
روس نے کہا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر خلا میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار منتقل کر رہا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار خلا میں بھیج رہا ہے، روس

روس نے کہا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر خلا میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار منتقل کر رہا ہے۔

روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ دیمتری روگوزین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ انتہائی جدید ترین خلائی ڈرون ایکس تھرٹی سیون کے ذریعے ، عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار خلا میں بھیجنے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلا سے کیے جانے والے حملے انتہائی خطرناک اور تباہ کن ثابت ہونگے۔
قابل ذکر ہے کہ ایکس تھرٹی سیون قسم کے خلائی ڈرون ، پہلی بار سن دوہزار دس میں ایٹلانٹک فائیو نامی راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔
یہ خلائی ڈرون ، زمین کے مدار میں دوسو ستر روز  قیام کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن سن دوہزار پندرہ میں بھیجا جانے والا یہ خلائی ڈرون سات سو بیس روز تک مدار میں باقی رہا۔