Apr ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں ایک اسرائیلی سکیورٹی گارڈ ہلاک

مقبوضہ غرب اردن میں جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات کو فلسطینیوں کی فائرنگ سے ایک اسرائیلی سکورٹی گارڈ ہلاک ہوا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی  ٹیلی ویژن 13 کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے ارئیل علاقے میں 2 فلسطینیوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود ایک اسرائیلی سکورٹی گارڈ ہلاک ہوا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرنے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی شروع کی۔ اور علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کا واقعہ ایسے میں رونما ہوا ہے کہ جب کل فلسطین سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم القدس منایا گیا اور اسرائیلی مظالم اور قبضے کی پالیسی کی مذمت کی گئی اور مقبوضہ سرزمینوں اور قبلہ اول کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا۔

ٹیگس