صیہونی حکومت نے دمشق کے نئے حکمرانوں کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ سیکورٹی مسائل کی بدولت شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے بارے میں آسٹریلیا اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے مشترکہ بیان میں کئے گئے دعووں کو بے بنیاد، غیر حقیقت پسندانہ اور غیر متعلق قرار دیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت رکنے پر منتج نہيں ہوں گے۔
غزہ شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کی رہائش گاہ پر صیہونی دہشگردوں نے بمباری کر کے کم از کم آٹھ کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
موریتانیہ اور مراکش کے شہریوں نے صیہونیت مخالف مظاہرے کر کے غزہ پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں جرائم اور نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا
یمن کی مسلح افواج کے تل ابیب پر حملے میں کم از کم 30 صیہونی زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ نے نتساریم محور پر غاصب اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن اور عراق کی استقامت نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر مشترکہ حملے کئے ہیں۔
غزہ سمیت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے اس کے باوجود غاصب صیہونی حکومت کو قیدیوں کے تبادلے کی بھی توقع ہے۔
انصار اللہ یمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت چاہتی ہے کہ علاقائی ممالک اس کی جارحیت پر خاموش تماشائی بنے رہیں۔