May ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکی صدر بائیڈن  کو جھوٹ بولنے کی بیماری لگ گئی

امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست اوہایو کے ایک کارخانے کے کارکنوں سے اپنے خطاب میں جھوٹ بولتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ایران کا پچاس بار دورہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایسی حالت میں جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کا جھوٹ بولنا عالمی ذرائ‏ع ابلاغ اور خود امریکی ذرائ‏ع ابلاغ میں کافی مشہور بھی ہو چکا ہے، حالیہ ہفتوں کے دوران کچھ زیادہ ہی جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اوہایو کے یونائیٹڈ پرفارمینس میٹلز کارخانے کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر جھوٹ بولا اور کہا کہ انھوں نے اپنے مشن کے دوران ایران و عراق اور افغانستان کا پچاسوں بار دورہ کیا ہے۔

اس سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ انھوں نے مغربی ایشیا کے ملکوں کا تیس سے چالیس بار دورہ کیا ہے جبکہ اب انھوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ ایران، عراق  اور افغانستان کا پچاسوں بار دورہ کیا ہے اور اسی طرح کے دورے انھوں ںے یوکرین کے بھی کئے ہیں۔

اس سے قبل جوبائیڈن نے سیاٹل میں بغیر کسی کی موجودگی کے وہم میں ہاتھ ملانے کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تھا جبکہ وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

ٹیگس