ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک و زخمی + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i407870-ڈنمارک_کے_شاپنگ_مال_میں_فائرنگ_6_افراد_ہلاک_و_زخمی_ویڈیو
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک و زخمی + ویڈیو

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک پولیس نے 22 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے سے متعلق پولیس چیف نے دہشت گردی کی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا۔