Jul ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • تل ابیب کی بلدیہ پر سائبر حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب کی بلدیہ کے بنیادی ڈھانچے پر سائبر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیلی چینل کان کے مطابق پیر کے روز ہونے والے ایک سائبر حملے کے باعث تل ابیب کی بلدیہ کا مالیاتی نظام ٹھپ اور اس کی ویب سائٹ بند ہوگئی ہے۔ 
صابرین نیوز نے بھی بتایا ہے کہ تل ابیب کی بلدیہ کے سرور پر کئے گئے سائبر حملوں نے شہری خدمات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

الطاہرہ نامی سائـبر گروپ نے بلدیہ تل ابیب کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 
گزشتہ میہنوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت کےبنیادی ڈھانچے پر درجنوں سائبر حملے ہوچکے ہیں۔ یروشلم پوسٹ نے بھی گزشتہ دنوں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ دوہزار بیس اور اکیس کے دوران اسرائیل پر کیے جانے والے سائبر حملوں میں پچانوے فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 
مختلف گروہوں کی جانب سے صیہونی حکومت کے بنیادی ڈھانچے پر کیے جانے والے حملوں، اہم معلومات تک رسائی اور ان کی اشاعت نے سائبرسیکورٹی سے متعلق اسرائیل کی جعلی عظمت کا جنازہ نکال دیا ہے۔

ٹیگس