جو بائیڈن کینسر میں مبتلا، وائٹ ہاؤس کی صفائی
Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے کینسر می مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ موذی مرض کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ جو بائیڈن کے اس بیان نے وائٹ ہاوس کو مجبور کر دیا کہ وہ فوری طور پر اس بات کی وضاحت کرے کہ جو بائیڈن کے بیان کا مقصد یہ تھا کہ صدارت کا منصب سنبھالے سے قبل وہ جلد کے کینسر میں مبتلا ہوئے تھے جس کا علاج کیا گیا۔
جو بائیڈن کے اس بیان کے بعد یوں دکھائی دے رہا تھا کہ شاید یہ امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے ایک دھماکہ خیز بیان ہو۔
واضح رہے کہ امریکی صدرجو بائیڈن کے بارے میں اب یہ مشہور ہو چکا ہے کہ وہ انکی باتیں اور اور بعض حرکات و سکنات غیر متوازن ہیں اور ساتھ ہی کچھ حساس اور اہم قومی و بین الاقوامی اجلاس میں انکی اونگ اور جھپکیاں بھی ذرائع ابلاغ کی خاصی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔