جو بائیڈن کینسر میں مبتلا، وائٹ ہاؤس کی صفائی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i408679-جو_بائیڈن_کینسر_میں_مبتلا_وائٹ_ہاؤس_کی_صفائی
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے کینسر می مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • جو بائیڈن کینسر میں مبتلا، وائٹ ہاؤس کی صفائی

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے کینسر می مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن  نے کہا ہے کہ وہ موذی مرض کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ جو بائیڈن کے اس بیان نے وائٹ ہاوس کو مجبور کر دیا کہ وہ فوری طور پر اس بات کی وضاحت کرے کہ جو بائیڈن کے بیان کا مقصد یہ تھا کہ صدارت کا منصب سنبھالے سے قبل وہ جلد کے  کینسر میں مبتلا ہوئے تھے جس کا علاج کیا گیا۔

جو بائیڈن کے اس بیان کے بعد یوں دکھائی دے رہا تھا کہ شاید یہ امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے ایک دھماکہ خیز بیان ہو۔

واضح رہے کہ امریکی صدرجو بائیڈن کے بارے میں اب یہ مشہور ہو چکا ہے کہ وہ انکی باتیں اور اور بعض حرکات و سکنات غیر متوازن ہیں اور ساتھ ہی کچھ حساس اور اہم قومی و بین الاقوامی اجلاس میں انکی اونگ اور جھپکیاں بھی ذرائع ابلاغ کی خاصی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔