Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۲:۳۹ Asia/Tehran
  • عالمی یوم قلب

آج عالمی یوم قلب ہے۔

ہر سال پوری دنیا میں 29 ستمبر کو عالمی یوم قلب منایا  جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کو دل کی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان بیماریوں سے بچنے کے لئے ان میں بیداری پیدا کرنا ہے۔قلب یا دل انسانی بدن کے اعضائے رئیسہ میں اہم ترین عضو ہے لہذا دل کو صحت مند رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
عالمی ادارۂ صحت، ڈبلیو ایچ او، کے مطابق دل کی بیماریاں  عالمی سطح پر موت کا سب سے بڑا سبب ہیں جو ہر سال، ایک اندازے کے مطابق، ایک کروڑ 79 لاکھ افراد  کی جان لے لیتی ہیں۔ دل کی بیماریوں کی وجہ سے پانچ میں سے چار سے زیادہ یعنی 85فی صد اموات  دل کا دورہ پڑنے سے ہوتی ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق دل کی بیماریوں کی وجہ سے 75فی صد اموات کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔ 
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ دل کی بیماریوں کی وجوہات میں  غیر صحت بخش خوراک، جسمانی  عدم فعالیت، تمباکو کا استعمال اور شراب نوشی شامل ہیں۔ تمباکو کا استعمال ترک کرنا، خوراک میں نمک کی کمی، زیادہ پھل اور سبزیاں کھانا اور روزانہ جسمانی فعالیت اور شراب نوشی سے اجتناب  دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔  طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کرنے سے دل کی بیماریوں سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔
 

ٹیگس