صیہونی حکام کی جانب سے جنگ کی باتیں محض دھوکہ ہیں، اسرائیلی ذرائع ابلاغ
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی وزیر جنگ کی جانب سے اعلان آمادگی کو کھلی سیاسی چال قرار دیا ہے۔
اسرائیلی سوشل میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر جنگ بنی گینٹس کا یہ کہنا کہ ہم ایک نئی جنگ کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں گھناونی حد تک دھوکہ بازی اور کھلی سیاسی چال ہے۔
اس سے پہلے روزنامہ رای الیوم نے صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر کسی بھی قسم کی سیکورٹی کی تبدیلی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔
اسرائیل کے چینل فورٹین نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی علاقوں کی صیہونی کالونیوں میں اپنی سلامتی کے حوالے سے شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کی سرحدیں جنوبی لبنان سے ملتی ہیں ۔ حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کاریش گیس فیلڈ سے خودسرانہ طریقے سے گیس نکالنے سے باز رہے اور حزب اللہ لبنانی عوام کے ذخائر کو اس طرح سے لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔