Oct ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • سلمان رشدی کی ایک آنکھ اور ہاتھ ہوا بے کار

سلمان رشدی پروگرام کے ڈائریکٹر نے حالیہ حادثے میں ان کی ایک آنکھ چلی جانے کی کی تصدیق کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: "سلمان رشدی‘‘ پروگرام کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ نیویارک میں سلمان رشدی پر حملے میں ان کی ایک آنکھ چلی گئی جبکہ وہ اپنا ہاتھ بھی استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق نیو یارک سٹی میں منحرف مصنف سلمان رشدی پر حملے کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد ان کے پروگرام منیجر نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں ان کی ایک آنکھ چلی گئی ہے۔

برطانوی اخبار "گارڈین" نے اتوار کو اپنی ایک خبر میں بدنام زمانہ منحرف مصنف سلمان رشدی کے پروگرام منیجر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے اور وہ اپنا ایک ہاتھ بھی استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

21 اگست کا دن تھا جب میڈیا نے خبر دی کہ مرتد اور بدنام زمانہ مصنف سلمان رشدی پر نیویارک میں حملہ ہوا اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔

سلمان رشدی پر حملے کے بعد جس مسئلے نے خاصی توجہ مبذول کروائی وہ یہ تھا کہ مغربی میڈیا نے طویل عرصے تک اس بدنام زمانہ مصنف کی تصویر شائع نہیں کی۔

ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ رشدی کو گردن اور پیٹ پر چاقوں سے 10 سے 15 وار کیے گئے۔ اس حملے کے بعد سلمان رشدی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پینسلوینیا کے یوپی ایم سی ہیموٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ اب دو مہینے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سلمان رشدی پروگرام ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے معذور ہو چکے ہیں۔

ٹیگس