اسپین میں احتجاجی مظاہرہ
Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
اسپین کے لاکھوں کی تعداد میں عوام نے صحت سے متعلق حکومت کے پروگرام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
احتجاجی مظاہرہ شہر میڈرڈ میں کیا گیا جہاں مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے صحت سے متعلق حکومتی منصوبے پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔
یہ احتجاج صحت سے متعلق مختلف یونینوں، سماجی تنظیموں اور بائیں بازو کی مختلف جماعتوں کی اپیل پر کیا گیا جس میں ساڑھے چھے لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے صحت سے متعلق بجٹ میں اضافہ اور اس شعبے میں کارکنوں کی تعداد بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہےکہ حکومت صحت پر بہت کم بجٹ صرف کرتی ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب اسپین میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔