اسپین: ٹرین حادثے میں 24 افراد ہلاک
Jan ۱۹, ۲۰۲۶ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
اسپین میں ہونے والے ایک ٹرین حادثے میں 24 افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں دو ایکسپریس ریل گاڑیوں کے تصادم میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسپین کی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ملک کے جنوبی صوبے کورڈوبا کے اڈاموز علاقے میں اتوار کی رات کو دو ایکسپریس ریل گاڑیوں کی ٹکر میں کم سے کم 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پولیس کے بیان کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی اور دوسری ٹرین اس سے آ ٹکرائی۔ اس حادثے میں 73 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 24 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔