Dec ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • اٹلی میں عام ہڑتال، لوگ سڑکوں پر نکل آئے

اٹلی کے عوام نے زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف عام ہڑتال کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کے بجٹ بل، افراط زر، روزگار کی سیکورٹی کے فقدان، تنخواہوں کے کم ہونے اور صحت سے متعلق پائے جانے والے مسائل کے خلاف احتجاج کے طور پر کام کاج پر جانے سے گریز کیا۔

اٹلی کے عوام کی اس ہڑتال کے نتیجے میں اٹلی کا ٹرانسپورٹ شدید متاثر ہوا اور اس ملک کو خاصا اقتصادی نقصان پہنچا۔ اٹلی کی بلوہ پولیس، امن و امان کے تحفظ کی غرض سے سرکاری اداروں اور مختلف حساس مقامات پر تعینات ہو گئی۔

واضح رہے کہ یورپ کے دیگر مختلف ملکوں منجملہ فرانس، جرمنی، برطانیہ اور کئی دیگر ملکوں میں بھی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ابتر معاشی حالت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ہڑتالیں کی جا رہی ہیں۔

ٹیگس