امریکی گن کلچرکا ایک اور واقعہ، لوزیانہ میں 12 افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i417376-امریکی_گن_کلچرکا_ایک_اور_واقعہ_لوزیانہ_میں_12_افراد_زخمی
امریکی ریاست لوزیانہ میں ہونے والے ایک اجتماعی فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ حادثہ بنٹن روژ کے نائٹ کلب میں رات گئے ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۶:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی گن کلچرکا ایک اور واقعہ، لوزیانہ میں 12 افراد زخمی

امریکی ریاست لوزیانہ میں ہونے والے ایک اجتماعی فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ حادثہ بنٹن روژ کے نائٹ کلب میں رات گئے ہوا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: مہرنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست  لوزیانہ کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بنٹن روژ پولیس سربراہ کے مطابق یہ ایک منصوبہ بند فائرنگ کا واقعہ تھا اور ابھی تک کسی کواس حوالے سے گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

اس سے پہلے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے مونتری پارک میں ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں امریکی گن کلچر کے تحت ہر سال ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔