امریکہ میں 2 طیارے ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i419136-امریکہ_میں_2_طیارے_ٹکرا_گئے_4_افراد_ہلاک
امریکی ریاست فلوریڈا میں دو چھوٹے طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۶:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں 2 طیارے ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں دو چھوٹے طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی ٹیلی ویژن چیلنل سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق فضا میں دونوں طیاروں کے ٹکرانے کے بعد ان کا ملبہ ونٹر ہیون کے علاقے کے دریا میں گر گیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کی شناخت ہو گئی ہے۔ طیاروں کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

امریکہ میں چھوٹے طیاروں کے سقوط کر جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔