Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے امریکی شہری شاپنگ مالوں پر ٹوٹ پڑے

امریکی ریاست پینسلوانیا میں پانی فراہم کرنے والے ایک دریا میں زہریلے مواد کی موجودگی کے بعد لوگ فلٹر شدہ پانی خریدنے کے لیے شاپنگ مالوں پر ٹوٹ پڑے۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاپنگ مالوں پر لوگوں کا ہجوم امڈ آیا ہے اور وہ پانی کی بوتلیں حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پینسلوانیا کے ایک دریا میں لیٹیکس نامی کیمیائی مواد کی موجودگی کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ مذکورہ مواد واٹرسپلائی میں بھی شامل ہوا یا نہیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نل کا پانی کھانا پکانے اور پینے کے لیے استعمال کریں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے پہلے ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے میئر نے ایس ایم ایس کے ذریعے شہر کے لوگوں سے کھانا پکانے اور پینے کے لیے بوتل کا پانی استعمال کرنے کے اپیل کی تھی۔

ٹیگس