May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی عجیب منطق، ملک سے غداری ہے یا حب الوطنی؟

امریکہ کی خونخوار خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے روسی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے بارے میں معلومات واشنگٹن کو فراہم کریں۔

سحر نیوز/ دنیا: یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے ایک ویڈیو جاری کرکے روسی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے بارے میں معلومات واشنگٹن کو فراہم کریں۔

اس مختصر ویڈیو میں سی آئی اے نے بتایا ہے کہ کس طرح سے سافٹ ویئر کے ذریعے اس تنظیم سے  رابطہ کیا جائے اور "ڈارک ویب" سے منسلک کیا جائے جو عوام کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے روسی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سی آئی اے کے ساتھ تعاون کر کے اپنے ملک میں حالات کو بہتر بنانے اور "محب وطن" ہونے کا ثبوت پیش کر سکتے ہیں۔

اس ویڈیو میں سی آئی اے نے ان روسی شہریوں سے کہا جن کے پاس سفارت کاری، سیکورٹی، سائنس، ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں میں معلومات ہیں وہ اس انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ تعاون کریں۔

ٹیگس